کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی کےملازمین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ ادارے نے انہیں عیدالفطر کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ دینےکا فیصلہ ہے۔
سول ایوی ایشن نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہ اسی ماہ ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین کو 18 مئی تک تنخواہ ادا کردی جائے، اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر نے ایڈوانس تنخواہ کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری
اس سے قبل عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشنز دینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔
وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن جلد ادا کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل 21 مئی تک جاری کردی جائے گی۔
اس حوالے سے فنانس ڈویژن نے اکائونٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، تمام حاضر سرکاری ملازمین اور ریٹائر ملازمین کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں۔