پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سی این جی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ‏

اشتہار

حیرت انگیز

سی این جی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب دو ہفتے بعد سی این جی اسٹیشن ‏پیر کو کھول دیے جائیں گے۔

ترجمان سوٸی سدرن کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی کو مختلف گیس فیلڈز سے موصول ‏ہونے والی گیس کے مقدار میں اضافہ ہوا ہے اور گیس پریشر بہتر ہونے کے بعد پیر صبح 8 بجے ‏سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی جاۓ گی۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایس ایس جی سی کو شدید گیس کی کمی کا سامنا رہا، گیس کی ‏کمی کی وجہ سے سبب سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش کا سامنا تھا۔

حکومت پاکستان کی لوڈ مینیجمنٹ پالیسی کے تحت گھریلو سیکٹر کو گیس پہچانا اولین میں شمار ‏تھا جس کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی بند کی گئی تھی۔

ترجمان سوٸی سدرن گیس کمپنی شہباز اسلام نے کہا کہ صارفین کو پیش آنے والی زحمت کیلۓ ‏کمپنی معذرت خواہ ہے۔ ‏

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں