تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک سے متعلق خوشخبری سنا دی

ریاض: سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ممالک کے ایسے افراد کو اقامے اور ویزے میں مفت توسیع کی سہولت فراہم کی ہے جو چھٹیوں پر مملکت سے گئے ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی ایوان کی جانب سے مفت اقامے اور ویزے میں توسیع کی رعایت سے ایسے غیرملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں جو تعطیلات پر مملکت سے اپنے ممالک گئے لیکن فضائی پابندیوں کی وجہ سے واپس نہ آسکے۔ حکام نے پاکستانی سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسی نوعیت کی تین مرتبہ رعایت دی جاچکے ہیں جس سے مملکت میں رہنے والے، چھٹیوں پر باہر گئے ہوئے تاکین وطن اور ان کے اہل خانہ نے فائدہ اٹھایا۔

سعودی حکومت کی نئی رعایت سے ناصرف اقامہ ہولڈرز اور خروج وعودہ پر گئے افراد مستفید ہوسکیں گے بلکہ وہ غیرملکی بھی فائدہ اٹھائیں گے جو وزٹ ویزے پر سعودی عرب نہ آسکے اور ان کا ویزا اسٹمپ ہوگیا۔

سعودی عرب کی جانب سے پابندی کے شکار ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔ ویزے اور اقامے کی مفت توسیع سے صرف مذکورہ ممالک کے افراد ہی فائدہ اٹھائیں گے جو مملکت سے باہر ہوں۔ جبکہ جہاں مسافروں کی آمد رفت پر پابندی نہیں ان کے شہریوں کے لیے یہ سہولت لاگو نہیں ہوگی۔

سعودی عرب سے جانے والے فضائی مسافروں کیلئے اہم پیغام

قبل ازیں حکومت نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے اقاموں کی مفت توسیع کی تھی جس سے تاجروں نے بھی خوب فائدہ اٹھایا۔ بعد ازاں ایسے تارکین وطن جو اپنے وطن گئے ہوئے تھے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 3 ماہ کی مفت توسیع کی گئی تھی تاکہ انہیں دوبارہ مملکت آنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسی طرح وزٹ ویزے رکھنے والوں کی معیاد بڑھائی گئی۔ جبکہ آجروں کو بھی آن لائن سہولت دی گئی کہ وہ کارکنان کے ویزے اور اقاموں کی توسیع کرسکیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے اہل خانہ جو مملکت سے باہر گئے ہوئے تھے ان کی وہاں موجودگی میں ہی ویزوں کی توسیع ہوگئی اس سے قبل انہیں مملکت میں ہونا لازمی ہوتا تھا۔

Comments

- Advertisement -