اشتہار

سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزارت صحت نے ان کیلیے بڑی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز میں 250 ملین روپے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی متاثرین کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام نے نقصانات کا ایک جامع جائزہ لیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ پولیو ورکرز کو سیلاب کے دوران کافی نقصان اٹھانا پڑا اسی لیے انہیں زیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کو یقینی بنایا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو ورکرز کی پاکستان کے لیے بے شمار خدمات ہیں۔ ٓزمائش کی اس گھڑی میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک بھر میں 12 ہزار 500 پولیو ہیلتھ ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن کی اکثریت سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں ان میں 250 ملین روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں