بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز روزانہ 16سے18گھنٹے کام کرتی ہیں، انھوں نے صوبے میں روٹی کی قیمت کم کی توسارے وزراکہنےلگےکم ہونی چاہئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نوازایئرایمبولنس لائیں تومخالفین نےکہاہم بھی لائیں گے، ایئرایمبولینس سےپنجاب کےلوگ مستفید ہو رہے ہیں، معذرت کے ساتھ وہ مریم نوازکوکاپی کرتےہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہوئی توکرایے واپس کروائے، باقی وزرااعلیٰ کو بتایا گیا کرایے میں کمی کردی تو ان کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

- Advertisement -

How to apply for loan under ‘Apni Chhat Apna Ghar’ scheme?

انھوں نے بتایا کہ اپناگھر اپنی چھت پروگرام میں عوام نے پنجاب حکومت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے، ایساکوئی پروگرام نہیں ہوگا جو فائلوں کے لئے بنے گا، تمام تفصیلات اور فنڈنگ طےہونے کے بعد پروگرام بنتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ کاپہلاپروگرام اپناگھراپنی چھت ہے، پنجاب کےلوگوں کاوزیراعلیٰ پنجاب پراعتماد ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں عوام کاتاریخی رسپانس آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے قرضوں کی رقم کم رکھی گئی تھی اب اضافہ کرنےجارہےہیں، اپنی چھت اپناگھرپروگرام میں بلا سود قرضے دیے جارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن کے اپنا پلاٹ موجود ہے وہ 15 لاکھ قرضہ حاصل کرسکیں گے، جس میں ماہانہ14ہزار قسط ادا کرنا ہوگی جس کی ادائیگی 7 سال میں ہوگی۔

وزیراطلاعات کا مزید بتانا تھا کہ قرضوں کے سروس چارجز پنجاب حکومت ادا کرے گی ، اب تک اس پروگرام میں 2 لاکھ 40 ہزار کالز آچکی ہیں اور اس پروگرام پورٹل پر7 لاکھ 61 ہزار 400 سے زائد لوگو ں نے وزٹ کیا جبکہ 78 ہزار475 لوگ اب تک درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں