اشتہار

میسینجر ایپ استعمال کرنے والوں کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل ویب سائٹ فیس بک نے 9 سال بعد چیٹنگ فیچر میسینجر ایپ کو ایک بار پھر ضم کرلیا ہے اب صارفین میسینجر ایپ کے بغیر بھی فیس بُک پر چیٹنگ کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد چیٹنگ اور رابطوں کے لیے واٹس ایپ کے ساتھ میسینجر ایپ بھی استعمال کرتی ہے۔ اس ایپ کو 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے ایک الگ ایپلیکشن کا درجہ دیا گیا تھا تاہم صارفین کو اس وقت فیس بُک کا ان باکس موبائل فون پر استعمال کرتے وقت میسینجر کی ایپ علیحدہ سے ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتی تھی۔

تاہم فیس بک نے 9 سال بعد اب میسینجر کو خود میں ضم کرلیا ہے جس کے بعد صارفین اب اپنے موبائل فون پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر فیس بُک کا ان باکس چیٹنگ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

- Advertisement -

میسینجر کے فیس بُک میں ضم ہونے پر کئی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سال نو 2023 کا پہلا اچھا فیچر بھی قرار دے ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ میسینیجر کو جب علیحدہ ایپلیکشن کا درجہ دیا گیا تھا تو یہ صارفین کو یہ سہولت فراہم تھی کہ وہ چاہیں تو اسی سیپ کو ڈیفالٹ میسیجنگ ایپ بنالیں جس کے بعد موبائل فون پر موصول ہونے والے عام پیغامات بھی اسی ایپلیکیشن پر نظر آتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں