تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ مملکت میں سعودی سفارت خانہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیرنواف المالکی نے اسلام آبادچیمبرزآف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، سعودی سفارت خانہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔

سعودی سفیر نے دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی منتقلی میں اضافے کی خواہش ظاہر کردی

انہوں نے کہا کہ سعودی عوام تک پاکستان کا مثبت امیج پہچانا ہوگا۔

سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں اچھی باتیں بتانا ہوں گی، پاکستان میں امن و استحکام سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا تاکہ سرمایہ آئے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بتاناہوگا۔

نواف المالکی نے مزید کہا کہ 2 لاکھ سےزائدپاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہیں، پاکستان کو عظیم ملک دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں۔

Comments

- Advertisement -