تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستانیوں کیلیے خوشخبری؛ بغیر ویزا روس میں داخلے کی اجازت

فٹبال شائقین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ روسی حکومت نے یوئیفا یورو 2020 میں شرکت ‏کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزا فری کی سہولت کا اعلان کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشتین نے شائقینِ فٹبال کو بغیر ویزا روس میں ‏داخلے کے لیے اجازت نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس حکمانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے فٹبال شائقین یوئیفا یورو کے روس میں ہونے والے ‏میچز بغیر ویزا کے دیکھنے آ سکتے ہیں۔

روس میں داخل ہونے کے لیے شائقین کے پاس ٹکٹ ایک فین آئی ڈی ہونا ضروری ہے جب کہ ‏کورونا منفی رپورٹ لازمی ہے۔

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچز یورپ کے 11 شہروں میں کھیلے جائیں گے جب کہ روس کا ‏سینٹ پیٹرز برگ کا کرسٹووسکی ایرینا بھی میچز کی میزبانی کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ روس میں نافذ کورونا پروٹوکولز اور قواعد ‏و ضوابط منسوخ ہوگئے ہیں بلکہ تمام تر مروجہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی اور تمام پابندیوں ‏پر عمل بھی کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -