تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پشاور سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کیلیے خوشخبری

پشاور سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری ہے کہ نومبر میں جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہرک برج کی بحالی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کو نومبر میں بحال کیا جائے گا۔ مچھ سے مسافروں کو روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچانے کے انتظامات کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

چار برس سے زیر التوا سبی ھرنائی سیکشن کی تین ماہ میں تکمیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک سمیت چار رکنی وفد گوادر کا دورہ کر کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھائے گا ۔

ریلوے پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ بہتر انداز میں کی جائے گی۔ پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو آمدن بڑھانے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمپنی کارکردگی بڑھانے کےلئے نوجوان ریلوے افسران اور مارکیٹ سے بھی پروفیشنل لوگوں کی انڈکشن کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -