اشتہار

عوام کیلیے اچھی خبر، گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

مہنگائی سے پریشان حال عوام کو کچھ ریلیف مل گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لے کر76روپےفی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں