تازہ ترین

پوائنٹ آف سیلز سےخریداروں کیلئےخوشخبری

کراچی: ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیلز سےخریداروں کیلئےخوشخبری آگئی۔

ایف بی آر نے معطل شدہ پوائنٹ آف سیل پی او ایس انعامی اسکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اگلی پی او ایس انعامی اسکیم کی قرعہ اندازی مارچ میں ہوگی۔ انعامی قرعہ اندازی اب مارچ 2023کے پہلے ہفتے میں منعقدکی جائے گی۔

صارفین ایف بی آر کے ساتھ مربوط ٹیئر-1۔ ریٹیلرز سے خریداری کرکے انعامی سکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ عوام ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے رسیدوں کی تصدیق کر کے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔

پی او ایس انعامی اسکیم ٹئیر اور ریٹیلرز کےصارفین کیلئےایک مقبول اسکیم ہے۔ عوام ایف بی آر انعامی اسکیم کی کامیابی کیلئےاس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

Comments

- Advertisement -