اشتہار

پابندیاں: بیرون مملکت موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کیلئے اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے بیرون مملکت موجود اقامہ ہولڈرز کو ایک بار پھر یقین دہانی کرا دی کہ ان کے اقاموں کی تجدید خودکار طریقے سے کردی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا کہ وطن گئے ہوئے تقریبا 1 سال ہونے کو ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے میں وقت مقررہ پر سعودی عرب نہیں آسکا جبکہ میرا اقامہ بھی 31 جولائی کو ختم ہو گیا ہے تاحال اس کی تجدید نہیں ہوئی؟

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا عمل مرحلہ وار جاری ہے جو نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

براہِ راست سعودی عرب جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کی سن لی گئی؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع سے متعلق جوازات کے دفتر سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، غیرملکیوں کی دستاویزات کی تجدید مرحلہ وار ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی ایوان شاہی کی جانب سے وہ اقامہ ہولڈرز جو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ملک گئے ہوئے ہیں اور ان کے ملکوں سے براہ راست آنے پرپابندی ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کا عمل جاری ہے، 30 نومبر 2021 تک تجدید کردی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں