جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

براہِ راست سعودی عرب جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کی سن لی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ان پاکستانیوں کے لیے وضاحت پیش کی جو کورونا ویکسین کی ایک خوراک مملکت جبکہ دوسری پاکستان میں لگوائی ہے۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازت) سے ایک پاکستانی نے سوال کیا کہ ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب میں لگوائی تھی جبکہ دوسری پاکستان میں، واپسی کا کیا طریقہ کار ہے، کیا براہ راست مملکت آسکتے ہیں؟۔

جوازات نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ افراد جنہوں نے مملکت سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیسٹ امیون کا ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ ایسے مسافروں کو توکلنا یا صحتی پر ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب سے دونوں ویکسین نہیں لگوائی اور وہ ایسے ملک میں ہیں جہاں سے براہ راست مسافروں کی آمد پر پابندی عائد ہے وہ کسی ایسے ملک میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد مملکت آسکتے ہیں جہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد نہیں ہے۔

خوشخبری: پاکستان سے براہ راست پروازوں کا آغاز

اس صورت میں مملکت آنے سے قبل زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے اور انہیں سعودی عرب آنے کے بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مسافروں کو آئسولیشن وقرنطینہ سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں