ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ناپسندیدہ جماعت کو ووٹ دینے پر بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں سفاک بیٹے نے صرف اس لیے اپنی ماں کو قتل کر دیا کیونکہ مقتولہ نے اس کی ناپسندیدہ جماعت کو ووٹ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ وڈے سنکماں کے نام سے ہوئی جو ضلع اننت پور کی رہائشی تھیں۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

ملزم وینکٹش کو جب معلوم ہوا کہ اس کی والدہ نے وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے تو وہ طیش میں آگیا۔ ملزم تلگو دیشم جماعت کا حامی ہے اور اس کی انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا تھا۔

- Advertisement -

وینکٹش نے گھر پہنچ کر نہ صرف ماں سے تلخ کلامی کی بلکہ جھگڑے کے دوران ہتھوڑا کے پے در پے وار سے مقتولہ کو ہلاک کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلیے فرار ہوگیا۔

پولیس پڑوسی کی اطلاع پر مقتولہ کے گھر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے سفاک بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کی تلاش شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں