تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی طلبا کے لیے اچھی خبر!

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ابشر نے تعلیمی اسناد میں ترمیم کرانے کی سہولت فراہم کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی طلبا اپنی ڈگری میں کسی قسم کی غلطی یا خامی کی نشان دہی ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابشر ایپ کے ذریعے درخواست پر متعلقہ انتظامیہ اسناد کی جانچ کرے گی، شکایت درست ہونے کی صورت میں ڈگری میں ترمیم ممکن ہے۔

مملکت میں ‘محکمہ احوال مدنیہ’ نے تعلیمی اسناد میں آن لائن ترمیم کی سہولت فراہم کی ہے۔

نیا تعلیمی سال: سعودی طلبا کیلئے بہترین اقدامات

ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ڈگری میں ترمیم کرائی جاسکتی ہے۔ ابشر نے ڈگری میں ترمیم کی درخواست آن لائن قبول کرنے اور اس کی کارروائی انجام دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔

اس ضمن میں ابشر نے طریقہ کار بھی جاری کیا ہے جو لوگ ترمیم کرانا چاہتے ہوں وہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستوں اور پیغامات سروس پر جائیں پھر مطلوبہ سند کی کاپی منسلک کریں، اس طرح کارروائی مکمل ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -