تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معاشی بدحالی کا شکار سری لنکا کے لئے اچھی خبر

کولمبو: کئی ماہ سے معاشی بدحالی کا شکار سری لنکا کے لئے حوصلہ افزا خبر ہے کہ متعدد ممالک نے پیٹرولیم کاروبار میں اظہار دلچسپی کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے بجلی وتوانائی کنچنا وجیسکرا نے بتایا کہ یو اے ای، سعودی عرب، امریکا، چین ، بھارت ، روس ، برطانیہ ، ملائیشیا، ناروے اور فلپائن کی کمپنیاں پیٹرولیم کے کاروبار میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی وزارت نے غیر ملکی فرمز کی پیشکش کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو چھ ہفتوں کے درمیان ان پیشکش کو حتمی شکل دے گی۔

سری لنکا کے وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پیدا کرنے والے ممالک کی کمپنیوں کو سری لنکا میں مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ پیٹرولیم کی درآمد، تقسیم اور فروخت کا طریقہ کار جان سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں بدترین معاشی بحران، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہولناک انکشاف

انہوں نے مزید بتایا کہ ملکی قانون کے تحت سات سو اسٹیشن پر مختلف کمپنیوں کو کام کی اجازت دی جاسکتی ہے اور یہ کمپنیاں تجارتی بنیادوں پر دیگر سہولیات بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران سری لنکا بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے، سری لنکن حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس بھی بند کیا جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -