پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایکنک نے سوات موٹروے فیز 2 اور خیبرپاس اکنامک کوریڈور کی منظوری دے دی۔

سوات موٹروے فیز ٹو چکدرہ سے سوات کےعلاقے فتح پور تک تعمیر کی جائے گی، 4لائنز 80 کلومیٹر موٹروے کیلئےتقریباً 10 ہزار کنال زمین خریدی جائےگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور کا منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود میگا منصوبوں کی منظوری اہم کامیابی ہے ان اہم منصوبوں کی منظوری پر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کے شکرگزار ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہناہے کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور سے پاک افغان تجارت کوفروغ ملےگا جب کہ سیاحت کا فروغ اور وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں