جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کراچی والوں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کراچی کے عوام کو خوشخبری سنا دی۔ ‏

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گرین لائن ٹرانسپورٹ ‏منصوبے کے لیے پروٹو ٹائپ بس چائنہ میں تیار کر لی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ انسپیکشن اور منظوری کے بعد 80 بسوں کی تعمیر شروع ہوجائے گی اور ‏جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں بسیں کراچی پہنچیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جون 2021 تک گرین لائن بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ ‏‎12‎‏ ‏جون 2020 کو بسیں خریدنے کی اجازت جاری کی گئی تھی، ‏‎گرین لائن کا پورا منصوبہ 24 ارب ‏روپے کی لاگت سے تیار ہونا ہے۔

منصوبے کے تحت ‏‎پہلے مرحلے میں کراچی کے علاقے سرجانی سے نمائش تک 200 سے 250 افراد ‏کی گنجائش والی 80 بسیں چلیں گی۔
تاخیر کے شکار اس منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاقی وزراء الگ الگ تاریخ کا کرتے رہے ہیں ‏حال ہی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن منصوبہ کا افتتاح 14 ‏اگست کو کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں