اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عوام کیلیے اچھی خبر؛ ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت فی کلو ‏‏22روپےکمی کردی گئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں258 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں922.44روپےکمی ہوئی ہے جب کہ ‏ایل پی جی کی میٹرک ٹن قمیت میں21ہزار 860 روپےکمی کردی گئی ہے۔

نئے سال کے آغاز پر موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ر یکارڈ اضافہ کیا گیاتھا، ‏گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 180روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 692روپےکا ہوشربا اضافہ ‏ہوا تھا، اضافے کے بعد گھریلو صارفین کو گھریلوسلنڈر1733روپےمیں دستیاب تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں