بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پی آئی اے پروازوں پر پابندی کے بعد پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن نے یورپ اور برطانیہ کے لیے متبادل انتظامات شروع کر دیے، پی آئی اے ترکی کی فضائی کمپنی سے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ترکی کی فضائی کمپنی سے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچانے کے لیے انتظامات شروع کر دیے، اس سلسلے میں پی آئی اے اور ترکی ایئر لائن پیگاسس ایئر لائنز کا 31 جنوری 2020 کو کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ ہے۔

کوڈ شیئرنگ کو مزید فعال کرنے کے لیے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، پی آئی اے مسافروں کو پہلے ترکی کے صبیحہ گوچن ایئر پورٹ استنبول پہنچائے گی، پھر 2 گھنٹے بعد مسافروں کو پیگاسس ایئرلائن سے برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں پہنچایا جائے گا جہاں پی آئی اے آپریٹ کرتی تھی۔

یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی پابندی ، پی آئی اے کی مشکلات میں ممکنہ اضافے کا خدشہ

ذرایع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25 مقامات سے بھی اپنا شیڈول فائنل کر رہی ہے، پی آئی اے یورپ کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے بھی مسافروں کو پہنچائے گی، اس سلسلے میں فرانس کی ایک نجی چارٹر طیارہ کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کے مسئلے پر پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں پابندی کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانی مسافر پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، یورپ میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی سفارت خانوں سے رابطے کرنے لگے ہیں۔

گزشتہ روز بارسلونا سفارت خانے کی درخواست پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت دی گئی تھی، سی اے اے کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ یہ پرواز 20 جولائی کو بارسلونا سے اسلام آباد روانہ ہوگی، اس پرواز کے لیے قطر ایئر ویز کا طیارہ 19 جولائی کو دوحا سے بارسلونا پہنچے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں