تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بےروزگار نوجوانوں کیلیے خوشخبری، حکومت کا بڑا فیصلہ

بےروزگار نوجوانوں کو بڑار یلیف مل گیا، پنجاب حکومت نے ملازمتوں پر مزید 2 سال عمر کی رعایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےملازمتوں پر 2 سال عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوجوانوں کو پہلےدی گئی 5سال کی عمر کی رعایت اس کےعلاوہ ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2 سال کی عمر کی رعایت تمام ملازمتوں کیلئےشمار ہو گی۔ محکمہ ریگولیشن نےعمرکی رعایت کانوٹیفکیشن جاری کیاہے۔

اس رعایت سے7 سال تک زائدالعمر نوجوانوں کو ملازمتوں میں آسانی ہو گی۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینےکی عمر میں ‏‏2سال کی رعایت دی جائےگی۔ ملازمتوں کیلئے بھرتی امیدواروں کو عمر میں 2سال کی رعایت ملے ‏گی۔

گزشتہ سال پی ایم ایس افسران کا امتحان دینے والوں کی عمر میں ایک سال کی ‏رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی ساتھ ہی اوور ‏ایج والے امیدوار اگلے سال امتحان دے سکیں گے۔

حال ہی میں خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن میں زائد العمر شہریوں کو2 سال کی رعایت دینے سے متعلق قرار داد منظور کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -