تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اب ڈیٹا کی حفاظت یقینی ہوگی

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کو خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹور پر جگہ کی کوئی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ نے رواں سال انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل سے معاہدہ کیا تھا کہ 12 نومبر سے صارفین کو اسٹوریج ڈیٹا محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔

اس وقت صارفین واٹس ایپ سرور  اور جی میل پر 15 جی بی تک بیک اپ ڈیٹا  محفوظ کرسکتے ہیں مگر ساتھ میں یہ بھی شرط ہے کہ اُن کے پاس ڈرائیو میں اتنی جگہ بھی موجود ہونی چاہیے، گوگل معاہدے کے تحت اب اسٹوریج کی جگہ مکمل فری ہوگی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے دو اہم فیچرز پر کام شروع کردیا

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ اور گوگل کے درمیان ہونے والا معاہدہ صارفین کے لیے سود مند ہے کیونکہ فون گم، چوری یا کسی  بھی حادثے کی صورت میں تمام ویڈیوز ، چیٹ اور تصاویر کودوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوگا۔

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا آئی کلاؤڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے، مسینجرز کو متعلقہ سروسز سے منسلک کردیا جاتا ہے اور پھر وہ حاصل بھی کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرتے وقت وائی فائی سے جڑے رہے کیونکہ موبائل انٹرنیٹ کا زیادہ خرچہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

کمپنی نے صارفین کو یہ بھی خوشخبری سنائی ہے کہ ایک سال پرانا تمام ریکاڈ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد خود واٹس ایپ کے سروس سے ختم ہوجائے گا۔

ڈیٹا محفوظ بنانے کا طریقہ

واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کردیں تو سارا ڈیٹا خود بہ خود محفوظ ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -