تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خوشخبری: کویت میں قرنطینہ کی شرط ختم؟

کویت آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی ‏صورت میں قرنطینہ کی شرط ختم کر دی۔

کویتی میڈیا کے مطابق کابینہ نے بیرون ملک سے مملکت آنے والے مسافروں کے گھریلو قرنطینہ ‏کی مدت میں بھی کمی کر دی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ مملکت پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی ‏صورت میں مسافر کو گھریلو قرنطینہ سے آزاد کر دیا جائے گا جب کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت ‏میں صرف 7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔
اس سے قبل مملکت میں گھریلو قرنطینہ کی مدت 10 روز تھی۔ فیصلے کا اطلاق منگل 18 جنوری ‏سے ہوگا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل مملکت آنے کے تین دن بعد یعنی 72 گھنٹے کے اندر مسافر ‏کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوتا تھا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم ہو جاتا تھا جب کہ ‏مثبت آنے پر 10 روز قرنطینہ کی مدت مکمل کرنا ہوتی تھی۔

کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر کویت میں ایک بار پھر مساجد اور شادی کی ‏تقریبات کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔

‏ مساجد جانے والوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے، ماسک پہننے اور اپنی ذاتی جانماز لانے کی ‏ہدایت کی گئی ہے۔مساجد کی انتظامیہ کو خطبوں اور نماز کے اوقات کے دوران کھڑکیاں اور ‏دروازے کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -