جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: گوگل اینڈرائیڈ اپنے پرانے ورژنز کو نیا فیچر میں تبدیل کرنے کے لئے کیا کرنے جارہا ہے؟

ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق گوگل کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کوشش کررہا ہے کہ پرانے اینڈرائیڈ والے صارفین کے لئے نیا فیچر اپڈیٹ جاری کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل ایکسٹیشن سافٹ ویئر ڈیولپر کٹ کے نام سے ایک ٹول جاری کررہی ہےجو ڈویپلرز کو اینڈرائیڈ 11 اور 12 ورژنز پر چلنے والی ایپلی کیشن میں اینڈرائیڈز 13 کے نئے فوٹو پیکرجیسی خصوصیات کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی

گوگل کے ترجمان اسکاٹ ویسٹ اوور نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ پرائیویسی سینڈ باکس ٹیسٹنگ کی توسیع کا مرحلہ بھی طے ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی اپنے موجود اشتہار ٹریکنگ سسٹم کو پرائیویسی سینڈ باکس سے تبدیل کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور اینڈرائیڈ 13 پر سسٹم کے لئے بیٹا جاری کرنے کا ادارہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیک کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کررہی کہ صارفین کو نئے فیچر ملنے چاہیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں