سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گوگل کمپنی کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کے بند ہونے کی افواہوں نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کمپنی کا اس سلسلے میں وضاحتی بیان سامنے آیا ہے جس پر صارفین نے سُکھ کر سانس لیا۔ گوگل نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔
گوگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مختصر ترین بیان سے صارفین کو خوشخبری سنائی۔ اس نے لکھا کہ جی میل سروس ہمیشہ کیلیے رہے گی۔
علاوہ ازیں، ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑے رہنے والے ماہرین نے بھی ان افواہوں کو غلط قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق گوگل صرف رواں سال جی میل کا HTML ورژن ختم کر رہا ہے۔
دنیا بھر میں جی میل استعمال کرنے والوں کی تعداد 180 کروڑ سے زیادہ ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صارفین اس سروس کی کس قدر مستفید ہو رہے ہیں۔