اشتہار

گوگل کی پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کر دیا۔

ترجمان گوگل کے مطابق گروتھ لیب پروگرام ایپ ڈیولپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کرے گا۔ گروتھ لیب پاکستانی ایپ ڈیولپرز کو گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

ایپ گروتھ لیب کی بنیاد تعمیر، ترقی، اجراء اور وسعت دینے کے چار ستونوں پر ہے۔

- Advertisement -

گوگل ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز کے لئے ایپ لیب پروگرام شروع کرنے پر مسرت ہے پروگرام مقامی ڈیولپرز کی ایپس کو عالمی رسائی فراہم کرے گا۔ گروتھ لیب پروگرام سے دنیا کے لئے بہترین ایپ تیار کرنے کا پاکستانی ایکوسسٹم مرتب کرنا مقصود ہے۔

چار مہینے دورانیہ پر مشتمل پروگرام رواں سال جون میں شروع ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈیولپمنٹ اسٹوڈیوز پروگرام میں شامل ہونے کے لئے 22 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں