تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

گوگل کا نیا چیٹ میسنجر، دیگر موبائل ایپ کے لیے خطرہ

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کے سب سے بڑے ادارے گوگل چیٹ کے لیے نیا مسینجر متعارف کروانے جارہا ہے جو آئی فون اور فیس بک کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

گوگل کے نئے چیٹ میسنجر کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اگر کسی صارف کا فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا تو اُس کے پاس پیغام ٹیکسٹ میسج کی صورت میں پیغام پہنچ جائے گا، علاوہ ازیں میسنجر میں گروپ میسجز، ویڈیو بھیجنے اور پیغام وصول کرنے والے کے بارے میں بھی صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔

اینڈائیڈ ورژن کے تمام سیٹوں میں گوگل کا نیا میسنجر استعمال کیا جاسکے گا، صارف کی تمام چیٹ کمپنی کے پاس بالکل محفوظ ہوگی اور کوئی بھی موبائل کمپنی کو یہاں تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کمپنی نے پرانے میسجنگ پلیٹ فارم ’آلو‘ پر کام گذشتہ دو برس سے روک دیا اور نئی سروس پر کام تیزی سے جاری ہے‘۔

مسینجر کی ریلیز سے قبل گوگل کی کوشش ہے کہ وہ تمام موبائل بنانے والی کمپنیوں نے رابطہ کر کے پیغام رسانی کے سسٹم کو اپ ڈیٹ کروادے تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے۔

برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے راگو گوپال کا کہنا تھا کہ ’جی ایس ایم اے کمپنی اس ضمن میں گذشتہ کئی عرصے سے کام کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ وائس میسج بھیجنے کے لیے دیگر ایپس کی طرح تھرڈ پارٹی کو شامل نہ کریں‘۔

اُن کا کہناتھا کہ مسیجنگ ایپ کے حوالے سے گوگل کا ماننا ہے کہ وہ بہت دیر کرچکے جب ہی کچھ ایسے فیچرڈ ایپ میں شامل کیے جارہے ہیں جو ابھی تک کسی نے بھی استعمال نہیں کیے یا پھر وہ بالکل منفرد ہیں۔

گوگل پروجیکٹ کے سربراہ انیل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے مسینجر کی تیاری ایپل یا فیس بک کے سسٹم کو دیکھ کر نہیں کی بلکہ یہ ہماری تکنیکی ٹیم کی اپنی تخلیق ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’گوگل کی ہمیشہ سے کوشش رہی کہ وہ صارفین کو اچھی اور محفوظ سروس فراہم کرے تاکہ ہماری پروڈکٹ کا اعتماد مارکیٹ میں وقت کے ساتھ بڑھتا رہے‘۔کمپنی کا ماننا ہے کہ اُن کا نیا مسینجر صارفین کو نہ صرف متوجہ کرے گا بلکہ دیگر سروسز کے مقابلے میں بھی سرفہرست رہے گا جس کی وجہ منفرد سہولیات ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -