اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہیکنگ کا خدشہ، گوگل کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل نے اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے بلا معاوضہ سیکیورٹی کیز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی میل اور گوگل کی دیگر مصنوعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تیار کی گئیں ٹو فیکٹر آتھینٹی کیشن فراہم کرنے والی یہ سیکیورٹی (Keys) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وہ افراد یا سیاست دانوں کو فراہم کی جائے گی جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ اقدام اس تناظر میں اٹھایا گیا ہے جب گزشتہ ماہ دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جی میل کے تقریبا 14 ہزار استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والی ایک مہم کی شناخت ہوئی تھی۔

- Advertisement -

گوگل نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد ہائی پروفائل استعمال کنندگان کے لیے ’ ایڈوانسڈ پروٹیکشن پروگرام ‘ کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس میں زبردست فیچر کا اضافہ

دوسری جانب گوگل کے تھریٹ اینالسسز گروپ کے ڈائریکٹر سین ہنٹلے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ وارننگ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جی میل کے تقریبا 14 ہزار استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والی ایک مہم کی شناخت کے بعد جاری کی گئی ہے۔

ہنٹلے کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ اس مہم کا تعلق روس سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے گروپ (APT28 ) سے تھا ، جو کہ ہیکنگ کے لیے پشنگ (یہ ایک ای میل کمپین ہے جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرکے ان کے پاس ورڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے) کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ہم نے حکومت نواز ہیکرز کو بلاک کرکے ان کی ای میل تک رسائی کو فوراً روک دیا تھا۔

گوگل اعلامیے کے مطابق ہم نہ صرف اپنے دس ہزار اہم ترین اکاؤنٹ ہولڈرز کو اکتالیس ڈالر مالیت کی ٹائٹن سیکیورٹی کیز بلا معاوضہ بھیج رہے ہیں بلکہ اپنے ایک سو پچاس ملین استعمال کنندگان کو خود کار طریقے سے ٹو فیکٹر اٹھینٹی کیشن سسٹم میں داخل کررہے ہے، جس کے بعد یو ٹیوب کے دو ملین کری ایٹرز کو بھی لاگ ان کرنے کے لیے اس سسٹم کی ضرورت پیش آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں