بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کمپیوٹر صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے گوگل کا شاندار اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے موبائل کے بعد کمپیوٹر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے سہولت متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل نے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ) صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو کی سہولت آزمائشی طور پر متعارف کرادی ہے۔اب صارفین موبائل کی طرح کمپیوٹر پر بھی ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں۔

موبائل کی طرح کمپیوٹر صارفین کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اگر چاہیں تو بیک اپ کو  اپنی مرضی کے وقت پر از خود ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں جبکہ دوسرا مینوئل طریقہ بھی ہوگا۔

- Advertisement -

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ڈرائیو ڈیسک ٹاپ سروس کے دائرے کار کو بڑھایا جارہا ہے تاکہ تمام صارفین اس سے مستفید ہوسکیں۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ میک اور کمپیوٹر صارفین انٹرنیٹ کی مدد سے ڈیٹا بیک اپ کرسکیں گے۔  گوگل کے مطابق نیا ورژن اپ ڈیٹ ہونے کے بعد صارف اپ لوڈ ڈیٹا کسی بھی مقام پر بیٹھ کر دیکھ سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں