17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سفاک بیٹے نے باپ کی لاش کے ٹکڑے کرکے سوٹ کیس میں چھپادئیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں نافرمان اور درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو سوٹ کیس میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گھورکپور میں جائیداد کے تنازع پر سفاک نوجوان نے اپنے ضعیف العمر باپ کو قتل کیا اور لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد سوٹ کیس میں ڈال دئیے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شب پیش آیا، جہاں سنتوش کمار نامی درندہ صفت شخص کا اپنے والد سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا کہ ملزم نے رات میں اکیلا پاکر مدلیھر گپتا پر ہتھوڑوں سے متعدد وار کئے۔

- Advertisement -

جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، سفاک ملزم کو پھر بھی رحم نہ آیا اس نے اپنے ضعیف العمر والد کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہوئے سوٹ کیس میں منتقل کیا اور ٹھکانے لگانے کی غرض سے کھیتوں میں پھینک دیا۔

مقتول کے بھائی نے مقامی تھانے میں واقعے کی اطلاع دی تو پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرتے ہوئے مقتول کے اعضا برآمد کرلئے۔

علاقے میں سفاکانہ واردات کے باعث شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں