بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

خاتون ایک بڑی غلطی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لوزیانا: امریکا میں ایک خاتون کو ہیئر اسپرے کی جگہ گلو استعمال کرنا نہایت مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون ٹیسیکا براؤن نے بالوں میں ہیئر اسپرے کی بجائے گلو کا استعمال کیا اور شدید مشکلات سے دو چار ہو گئیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی اس غلطی کے سبب ایک طرف اگر وہ شدید مشکل کا شکار ہو گئیں تو دوسری طرف وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور بھی بہت ہوئیں، غلطی کے حوالے سے پہلی ویڈیو کے بعد ہر آنے والی نئی پوسٹ پر لاکھوں ویوز آنے لگے ہیں اور وہ گوریلا گلو گرل کے نام سے مشہور ہو گئی ہیں۔

- Advertisement -

ٹیسیکا براؤن نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ ان کا پسندیدہ ہیئر اسپرے ختم ہو گیا تھا جس پر انھوں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے بالوں کو سلجھانے کے لیے گوریلا گلو کا استعمال کر لیا۔

اس غلطی کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹک ٹاکر ٹیسیکا براؤن کے بال 15 بار دھونے پر بھی نہ کھل رہے ہیں اور نہ ہی اپنی جگہ سے ہل رہے ہیں، انھیں سر کی جلد پر خارش بھی محسوس ہونے لگی ہے جو کہ کسی خطرناک انفیکشن میں بھی بدل سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tessica (@im_d_ollady)

ٹیسیکا نے انسٹا گرام ویڈیوز میں خواتین کو مشوہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا ہیئر اسپرے ختم ہو جائے تو چاہے کچھ استعمال نہ کریں اور بالوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیں مگر کبھی بھی گلو کا استعمال نہ کریں۔

واضح رہے کہ ٹیسیکا براؤن کو انسٹا گرام فالوورز کی جانب سے کئی ٹوٹکے بتائے جا چکے ہیں لیکن سب ہی بے سود ثابت ہوئے، اور انھیں اس مسئلے سے جان چھڑانے کے لیے اسپتال کا رُخ کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں