جمعہ, ستمبر 6, 2024
اشتہار

آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹرز دیکھ کر دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے برآمد ہونے والی چیز دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھجوراہو کا رہائشی مریض پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر چھتر پور ضلع اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا چیک اپ کیا۔

مریض نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کے پیٹ میں اچانک سے درد اٹھا ہے۔ ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کوئی لمبی سی چیز موجود ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے آپریشن کیلیے ٹیم تشکیل دی تاہم مریض کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی۔ ڈاکٹرز نے شوگر کنٹرول کرنے کے بعد سرجری کی تو پیٹ سے 2 فٹ لمبی لوکی برآمد ہوئی۔

ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ میں ثابت لوکی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس بارے میں انکوائری کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں