منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

حکومت کی 1ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی فروخت کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت ایک بار پھر عالمی مارکیٹ سے قرض لینے کی تیاریاں کر رہی ہے، حکومت ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانڈز کی فروخت کے معاملات آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں شروع کئے جائیں گے، روڈ شوز کے ذریعے یورپ، امریکہ اور خلیجی ممالک کے سرمایا کاروں کو متوجہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت ان یورو بانڈز کو زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے فروخت کر رہی ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود ملک قرضوں کے جال میں پھنستا جارہا ہے، پرانا قرضہ اتارنے کیلئے نیا قرضہ لیا جارہا ہے، غیر ملکی قرضوں کا حجم پینسٹھ ارب ڈالر سے زائد ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ سے پھر قرضہ لینے کیلئے تیار


ذرائع کے مطابق ترسیلات زر میں کمی حکومت کیلئے کافی پریشان کن ہے، یورو بانڈز کے علاوہ حکومت سکوک بھی جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی سکوک کی فروخت کی بھی باضابطہ منظوری دے چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں