جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عوام ہوشیار ، منی بجٹ آنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹیکس وصولیوں میں کمی کے باعث حکومت پریشان ہے، بجٹ خسارہ کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت کی کوششیں شروع ہوگئیں ہیں۔ زرائع کے مطابق ایک بار پھر ٹیکس گزار عوام پر منی بجٹ کا بم گرائے جانے کا خدشہ ہے۔

ایک کے بعد ایک ایمنسٹی اسکیم ناکام، حکومت ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ بھی نہ کر پائی، ٹیکس وصولیوں میں ایک سو اکتالیس ارب روپے کی کمی کے باعث ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید ٹیکس لگائے جانے کا خدشہ ہے۔

زرائع کے مطابق ٹیکسوں کی وصولی میں کمی کے باعث ایف بی آر پر کافی دباؤ ہے۔

وزیر خزانہ رواں مالی سال کیلئے مقررہ چھتیس سو اکسٹھ ارب روپے کے ہدف میں کمی نہیں کرنا چاہتے، اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس اقدامات اور موجودہ ٹیکس اسکیموں کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر منی بجٹ نہیں لایا گیا تو حکومت کو ترقیاتی اخراجات میں کمی کرنا پڑے گی تاہم ان اخراجات میں بھی اتنے خسارے کو پورا کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں