اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر متفق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاؤن کی صورتحال پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا اور اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کی تائید کر دی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کےمشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پیر کی سہ پہر3بجے پارلیمنٹ کا اجلاس بلائےگی۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی آل پارٹیز کمیٹی نےمتفقہ طور پر کیا ہے، اجلاس کی کارروائی کوویڈ19کےحوالےسےمختص ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ متعلقہ اداروں سےرابطہ کرےگا، اجلاس میں معمول کابزنس نہیں ہوگا بلکہ کورونا پر تقاریر، بحث ہوگی۔

مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نےبھی اتفاق کرلیا ہے، اجلاس بلانے کی سمری کل صدرمملکت کوارسال کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں