تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اتحاد سرگرم

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ شب تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اتحاد کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور دونوں جانب سے آج اہم بیٹھکیں ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر گورنر کے دستخط نہ کرنے کے باعث اسمبلی گزشتہ شب آئینی طور پر ازخود تحلیل ہوگئی جس کے بعد نگراں حکومت کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اتحاد کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور دونوں جانب سے آج اہم بیٹھکیں ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں نگراں وزیراعلیی کے ناموں پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔ اس کے بعد پرویز الہٰی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لیے رابطہ کریں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیے گئے ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر کے پاس جائے گا اور اسپیکر کی جانب سےنامزد ناموں پر آئینی کمیٹی بنائی جائے گی۔ فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس چلا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کی موجودہ گرما گرم سیاسی صورتحال میں اپوزیشن اتحاد کے سیاسی رابطوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کل سے لاہور میں موجود ہیں جب کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ہوگی جس میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور غور کیا جائے گا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ آج نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کرے گی۔ پارٹی کی جانب سے ریٹائرڈ ججوں اور بیورو کریٹس کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

ذرانع کے مطابق اس حوالے سے ن لیگی قیادت نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے مزید نام بھی طلب کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے 5 ناموں پر غور

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے خط لکھ رکھا ہے دوسری جانب حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کے سلسلے میں اسوقت بیرون ملک مقیم ہیں۔

Comments

- Advertisement -