تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 103.22 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی

واضح رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا ئی تھی، جس میں پیٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے اپنی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی، اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -