اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ناجائز طور پر 15 ارب ریلیف نہیں دے سکتی، ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے سے کمپنیوں کو 15ارب نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے ڈالر کی قدر میں کمی پرلالچ میں آکر کے سودے کیے، کچھ ٹیکسٹائل کمپنیوں نے فیوچر ٹریڈنگ پر سودے کیے۔
A few firms made a commercial decision to take risk & sold forward US$. They are now asking Govt. to cover their losses (Rs.15 billion). 1/2 @ansukhera @pid_gov @PTVNewsOfficial @RadioPakistan @ImranKhanPTI @PTIofficial @aliya_hamza @appcsocialmedia
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) April 1, 2020
انہوں نے کہا کہ کمپنیاں حکومت سے 15 ارب روپے کے نقصان کی تلافی چاہتی ہیں، 26 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کا یہ مطالبہ منصفانہ نہیں ہے، کاروباری فیصلہ تھا جو درست ثابت نہیں ہوا، کمپنیوں کے خسارے کا معاملہ اعلیٰ حکومتی سطح پر بھی اٹھایا گیا، اجلاس میں کمپنیوں سے متعلق میرے مؤقف کی تائید بھی کی گئی۔
عالمی بینک پاکستان کو مزید 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
مشیرتجارت نے ملک کے 26بڑے ٹیکسٹائل برآمدی اداروں کی ناجائز درخواست ماننے سے انکار کردیا۔
خیال ہے کہ دنیا بھر میں عالمی تجارت کروناوائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی تاریخی سطح پر گرگئیں۔ تمام ممالک میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے۔