جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرول گیس کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اجلاس ہوا۔ معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو خصوصاً کم آمدنی والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، حکومت کو احساس ہے تنخواہ دارطبقہ مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے جہاں تک ممکن ہوسکے ریلیف فراہم کیا جائے، ماضی کے حکمرانوں کے معاہدوں کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے،حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں کمی لانے کی غرض سے جامع روڈ میپ جلد مرتب کیا جائے، تجاویز دیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیاجاسکے۔

بجلی گیس کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ کمی لانے کے لیے آج دوسرا اجلاس تھا، گزشتہ روز اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں