جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے حکومتی کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنےکیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف نے 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت خزانہ نے قومی کفایت شعاری کمیٹی کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری ناصرکھوسہ، وزیرمملکت خزانہ عائشہ پاشاکمیٹی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ قومی کفایت شعاری کمیٹی کےٹی اوآرزبھی جاری کر دیےگئے ہیں۔

کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم وضبط کی سفارشات پیش کرےگی جب کہ سرکاری وسائل کی بچت کیلئے اقدامات تجویز کیےجائیں گے۔

ٹی او آرز کے مطابق حکومتی حجم میں کمی، اسٹرکچرل اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔ کمیٹی سرکاری اداروں کےنقصانات کاجائزہ لےکراقدامات تجویزکرےگی۔

قومی کفایت شعاری کمیٹی 15 روز میں وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی۔ وزارت خزانہ کمیٹی کیلئےسیکریٹریل سپورٹ فراہم کرےگی۔

چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزقومی کفایت شعاری کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ معاون خصوصی خزانہ، مشیر اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین سی ڈی اے، سیکرٹریزخزانہ، کابینہ، پاور، سیکرٹری ہاؤسنگ، معاشی ماہرین قیصر بنگالی، زبیرخان اور فرخ سلیم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ گورننس اسپیشلسٹ نویدافتخاربھی قومی کفایت شعاری کمیٹی کےارکان میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں