ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بھارتی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو (بھارتی) روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

 میں پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی  ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےنو (بھارتی) روپے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کردی ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو (بھارتی) روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95.91 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 89.67 روپے ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 105 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے تھی۔

بھارتی وزیر  خزانہ نرملا سیتارامن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک میں بڑھتی  ہوئی مہنگائی کے باعث غریب اور عام آدمی کو کچھ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت کو تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں