اشتہار

حکومت نے مردم شماری میں مزید توسیع سے متعلق فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری عمل میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کا توسیع شدہ عمل 15 مئی کو مکمل ہو جائے گا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تمام صوبائی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو خط لکھا دیا جس میں کہا گیا کہ مردم شماری کا عمل عام انتخابات کی حدبندیوں سے جڑا ہوا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سی سی آئی کی منظوری کے بعد نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا ضروری ہے، پیدائش، اموات اور نقل مکانی جیسے عوامل سے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

’ساتویں مردم شماری کے عمل میں 15 مئی کے بعد توسیع نہیں ہوگی کیونکہ اس میں پہلے ہی 5 بار توسیع دی جا چکی ہے۔ مردم شماری کا فیلڈ آپریشن یکم مارچ 2023 کو شروع ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر اس کا عمل 4 اپریل 2023 کو مکمل کیا جانا تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں