تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حکومت کا ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ہفتہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد ٹیکسٹائلز ملز کو آج رات 12 بجے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کیپٹو پاور پلانٹس رکھنے والی ٹیکسٹائل ملز کے گیس بند کی جائے گی، گیس بندش کا فیصلہ پاور، فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس بندش کے بارے میں ملز کو آگاہ کردیا ہے۔

اپٹما نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپٹما کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -