اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتے میں کروناوائرس لیبارٹریز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، آنے والوں میں دنوں لیباٹریز کی تعداد 32 تک لے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ نئی لیباٹریز وہاں ہوں گی جہاں لوگوں کو آسان رسائی ہو، ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں کروناوائرس لیباٹریز کی تعداد 32 ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حفاظتی کٹس سے متعلق این ڈٰ ی ایم اے کا پلان ہے، آنے والے دنوں میں ہمارے پاس کٹس ملین میں دستیاب ہوں گی، ملک میں جتنے زیادہ ٹیسٹ ہوں گے اتنی زیادہ نشاندہی ہوگی۔
ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ہرملک کوشش کررہا ہے ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھے، پاکستان میں فی ملین اس وقت 163ٹیسٹ ہو پارہے ہیں، بھارت میں3 اپریل تک فی ملین 50ٹیسٹ ہیں، ایران میں فی ملین964ٹیسٹ ہورہے ہیں۔
کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں فی ملین8019ٹیسٹ ہورہے ہیں، ٹیسٹ کے لیے لیباٹریز اور کٹس کے ساتھ ماہرین بھی ہونے چاہئیں، کٹس اورمشین سمیت کچھ کیمیکل بھی چاہیے ہوتا ہے، 15 اپریل تک ٹیسٹ کا ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار5ہوگئی ہے۔ پنجاب2004، سندھ932، گلگت بلتستان میں211مریض ہیں۔ بلوچستان202، کےپی500، اسلام آباد83 اور آزادکشمیر میں19مریض ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کرونا کے باعث54اموات ہوئیں اور 28کی حالت تشویشناک ہے۔