اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے،تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے سی اے اے خصوصی اوقات کار جاری کرے گا اور خصوصی اوقات کار پروازوں میں مسافروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہوں گے۔
کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس بندش کے دوران پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ریلیف آپریشن جاری رکھا۔
غیرملکی ایئرلائنز کی خصوصی پروازیں بھی پاکستانیوں کو وطن واپسی لائیں تاہم ان ایئرلائنز کے عملے کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔