ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بنیادی شرح سود کم ترین سطح پر ہونے کے باعث حکومت نےقومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے بچت اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق آج سے کی جانے والی سرمایہ کاری پرہو گا۔

منافع کی شرح میں زیادہ گراوٹ کاشکاربہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اورپینشرز بینفٹ سرٹیفکیٹ ہوئے ہیں جن پرمنافع کی شرح صفراعشاریہ سات دوفیصدکم کی گئی ہے۔ بہبود سرٹیفکیٹ اور پینشنرزسرٹیفکیٹ پرمنافع کی نئی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں صفراعشاریہ چھ فیصدکمی کے بعدمنافع سات اعشاریہ آٹھ فیصدکی سطح پرآگیاہے البتہ سیونگز اکاونٹس اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کے منافع کی شرح میں کمی نہیں کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں