تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا سے جاں بحق سرکاری ملازمین سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا اعلان

سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا سے دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے باعث دوران ملازمت انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ سندھ نے امداد سے متعلق مراسلہ تمام سرکاری محکموں کو جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 8 ہزار 600 سے زائد اموات ہوئی ہیں جن میں سے سرکاری ملازمین کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

مزید پڑھیں: تنخواہیں بند : کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے کورونا سے تحفظ کی ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -