تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسلامی سال 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔

حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو مقررہ نصاب کا نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب اور کٹوتی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک پر پاکستان میں‌ موجود تمام بینکس ازخود سیؤنگ کھاتے رکھنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی رقم منہا کریں گے جس کے بعد یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جائے گی۔ پاکستان میں موجود تمام ہی بینک اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر رمضان کے پہلے روز یہ کام انجام دیں گے۔

وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کیلئے زکوة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔  یعنی جس کے سیؤنگ اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود ہوگی  اُس کے کھاتے سے 2 ہزار 24 روپے کٹوتی زکوٰۃ کی مد میں کی جائے گی جبکہ اس سے زیادہ کی صورت میں مجموعی رقم پر ڈھائی فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں پر مختلف پابندیاں، گائیڈ لائنز جاری

وفاقی حکومت نے 14 یا 15 اپریل 2021 یعنی  یکم رمضان کو مقررکردہ نصاب سے کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یاد رہے کہ پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے، اتنی یا زائد رقم پر ڈھائی فیصد کٹوتی کی جائے گی

واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے جبکہ سال 1440 ہجری یعنی 2019 میں زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا تھا، اس سے ایک سال پہلے یعنی 1439 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 35 ہزار 5 سو 57 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -