تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں پر مختلف پابندیاں، گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز اور تراویح سے متعلق ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ صحن والی مساجد اور امام بارگاہوں میں باجماعت یا انفرادی نماز کی ادائیگی ہال میں نہیں کی جائے، تراویح کا اہتمام مساجد کے احاطے میں ہی کیاجائے، شہری سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔

گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ ’مساجد اور امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے آئیں اور وضو کرتے وقت بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں‘۔

مزید پڑھیں: روزے کی حالت میں‌ کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے فتویٰ‌ جاری

این سی او سی کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز فرش پر ادا کی جائے گی اور قالین یا دریاں بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ  ہر نماز کے بعد فرش کوکلورین ملے پانی سے دھونے کی پابند ہوگی۔

گائیڈ لائنز میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے جائے نماز لانے کو ترجیح دیں، 50 سال سے زائد العمر اور بچوں کو مساجد یا امام بارگاہوں میں جانے سے گریز کرنا ہوگا جبکہ نزلے،کھانسی میں مبتلانمازیوں کو بھی گھر پر ہی نماز ادا کرنا ہوگی۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ تمام نمازی ماسک پہن کر ہی آئیں اور مجمع لگانے سے گریز کریں، صف بندی کے دوران آپس میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، انتظامیہ نمازیوں کی سہولت کیلئے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے۔

’کروناکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متعکفین گھرپر اعتکاف کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطارکا اہتمام نہ کیا جائے، مساجد،امام بارگاہ کی انتظامیہ اورخطیب حکومتی کمیٹی سے تعاون کریں کیونکہ انہیں ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت دی جارہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مسجدنبویﷺ میں اعتکاف کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

این سی او سی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہ انتظامیہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے اور کیسز بڑھنے کی صورت میں پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ شدید متاثرہ علاقوں کے لیے احکامات اور پالیسی میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -