منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے 4 آرڈیننس جاری کردیے ہیں۔ صدر نے این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023 اور پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 اور براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس2023 بھی جاری کردیا ہے۔ متعلقہ سیکریٹریز نے آرڈیننس کو فوری جاری کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

- Advertisement -

حکام کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈننس جاری کیے گئے۔ حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔

قانون میں ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی۔ ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو الگ الگ ہوں گے، ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ممبران کو تعیناتی کی مدت کی ضمانت دی جائے گی۔ اداروں کی کارکردگی سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوائی جائےگی۔ بورڈز سالانہ بزنس پلان سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کردیا گیا ہے۔ سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ اداروں کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو بھجوائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں